بچپن میں جب ہم گلی میں کرکٹ کھیلا کرتے تھے تو آتے جاتے بعض انکلز کو ایک دم جوش آتا تھا اور وہ ہمیں کہتے تھے کہ ایک بال مجھے بھی کِھلا دو۔ ہم تابعداری سے بلا انہیں پکڑا دیتے اور وہ ایک گیند کھیل کر، اپنے بچپن کی کچھ خوشگوار یادیں تازہ کر کے چل دیتے تھے۔
میں نے جتنے برس کرکٹ کھیلی ہے، یہ ایک بال کھیلنے کی فرمائش درجنوں بار سنی ہے اور پوری کی ہے۔ ادھر اہم نکتہ یہ ہے کہ فرمائش ہمیشہ بال کھیلنے کی ہوتی تھی، مجھے نہیں یاد پڑتا کہ کبھی کسی نے یہ خواہش ظاہر کی ہو کہ ایک بال میں بھی کرا دوں؟
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ جس قوم کو بیٹنگ کا اتنا شوق ہے اسے اپنی قومی ٹیم کے لئے ڈھنگ کے چھ بلے باز کیوں نہیں مل سکتے؟ کیا ہماری ٹیم پر بھی ایسے انکلز کا غلبہ ہو گیا ہے جنہیں صرف ایک بال کھیلنے کا شوق ہوتا ہے؟