How I Overcame My Depression

https://www.talkspace.com/blog/wp-content/uploads/2017/09/stigma-depression-woman-illustration_1320WJR-1.png

Depression! depression! depression!
It seems to me that every other guy in my friend list is going through depression in one form or another.
.
I've thought about it a lot and I noticed that all those times in my life when I was feeling depressed was when I was focusing just on "ME". When I was doing things only for "ME".
.
And when I did something for others, then that depression went away and I found happiness that I hadn't felt in a long time.
DOING SOMETHING FOR OTHERS. May be that is the answer.
.

میرا ڈیپریشن کیسے دور ہوا؟

ڈیپریشن! ڈیپریشن! ڈیپریشن!
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آج کل گویا ہر دوسرا شخص ڈیپریشن کی کسی نہ کسی شکل میں مبتلا ہے۔ فیسبک پر میرے احباب جو کچھ پوسٹ کرتے رہتے ہیں، اسے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں یہ مسئلہ اب بہت بڑھتا چلا جا رہا ہے۔

میں نے اس مسئلے پر کافی غور کیا اور مجھ پر انکشاف ہوا کہ میری زندگی کے سب وہ مرحلے جب میں افسردگی اور یاسیت کا شکار تھا، اس وقت میں صرف اپنی ذات پر فوکس کئے ہوئے تھا۔ جب میری ہر سوچ اور عمل کا محور صرف "میں" تھا۔ پھر جب میں نے دوسروں کے لئے کچھ کیا تو میری ساری افسردگی اور یاسیت دھند کی طرح چھٹتی چلی گئی۔ مجھے ایسی خوشی اور مسرت نصیب ہوئی جو میرے لئے محض خواب بن کر رہ گئی تھی۔

دوسروں کے لئے کچھ کرنا!!
مجھے اس نسخہ کیمیا سے بہت فائدہ ہوا ہے۔

پسِ نوشت:
یہ تحریر دلیل ڈاٹ پی کے پر ۲۳ اکتوبر ۲۰۱۹ء کو شائع ہو چکی ہے۔

https://daleel.pk/2019/10/23/116667