بعض اوقات جاپانی جانتے بوجھتے انجان بن جاتے ہیں۔ جس بات کا جواب آتا ہو وہ بھی پوچھتے رہتے پیں۔
آج میں ایک بوڑھی جاپانی خاتون سے بات کر رہا تھا۔انہوں نے مجھ سے ایک سوال پوچھا۔ مجھے جتنی جاپانی سمجھ آتی ہے، اسےاستعمال کرتے ہوئے میں نے بڑے اعتماد سے جواب دیا (اور غلط جواب دیا!)۔ ان کے چہرے پر بے یقینی کے تاثرات نمودار ہوئے اور انہوں نے سوال دوبارہ پوچھا۔ میں نے پھر دوبارہ وہی غلط جواب دیا لیکن اس بار میرا سارا اعتماد کافور ہو چکا تھا۔ اب انہوں نے وہی سوال انگریزی میں کیا تو پھر مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا اور میں نے صحیح جواب دیا۔
میں یہ فرض کئے بیٹھا تھا کہ انہیں انگریزی نہیں آتی۔ اور غالباً وہ یہ سمجھ بیٹھی تھیں کہ مجھے جاپانی آتی ہے۔ ہم دونوں کے اندازے غلط ثابت ہوئے۔