قادیانیت: اسلام کی فیک آئی ڈی

 Image result for fake

فیس بک پر اکثر کسی دوست کی پوسٹ نظر آتی ہے کہ کسی نے میری فیک آئی ڈی بنا لی ہے۔ آپ پلیز اس آئی ڈی کو بلاک اور رپورٹ کریں۔ قادیانیت اور اسلام کا بھی یہی معاملہ ہے۔ قادیانیت دراصل اسلام کی فیک آئی ڈی ہے۔ 

آپ کسی اور کو اپنی شناخت اختیار کرنے کی اجازت نہیں دیتے تو مسلمانوں سے کیسے توقع کر سکتے ہیں کہ وہ کسی دوسرے مذہب کو اسلام کی شناخت اختیار کرنے دیں؟ اور ادھر معاملہ شناخت اختیار کرنے کا ہی نہیں بلکہ چھیننے کا ہے۔ قادیانیوں کے نزدیک ان کے علاوہ باقی تمام مسلمان کافر ہیں اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ تو جب باقی مسلمانوں نے انہیں کافر قرار دیا تو اس پر واویلا کیوں؟

کچھ معصوم دوست سوال کرتے ہیں کہ قادیانی الله تعالٰی اور رسول الله صلی الله علیه وسلم کو مانتے ہیں تو وہ غیر مسلم کیسے ہو سکتے ہیں؟ بھئی ویسے ہی جیسے ہم حضرت موسٰی اور حضرت عیسٰی علیہم السلام کو مانتے ہیں لیکن ہم یہودی یا عیسائی نہیں ہیں۔

اہم نکتہ یہ ہے کہ ہم نے کبھی خود کو یہودی یا عیسائی نہیں کہا بلکہ ہمیشہ اپنی الگ شناخت رکھی۔ قادیانی بھی اپنی الگ شناخت اختیار کر لیں تو ہمارا ان سے جھگڑا ختم ہو جائے گا۔ہمارا اور قادیانیوں کا اختلاف ختم نبوت پر ہے۔ قادیانیوں سے پہلے بابی اور بہائی بھی ختم نبوت کی بنیاد پر الگ ہوئے تھے لیکن انہوں نے اپنی الگ شناخت رکھی اور خود کو مسلمان نہیں کہا۔