ای ایم ای کالج میں ریگنگ


 http://universitytimes.pk/wp-content/uploads/2017/09/EME-Auditorium.jpg

ای ایم ای کالج میں ریگنگ کے حوالے سے آج کل سوشل میڈیا پر کافی تنقید دیکھنے میں آ رہی ہے۔
 
میرا خیال ہے کہ ای ایم ای کالج میں جاتے ہی پہلے دو مہینوں میں جو ریگنگ ہوئی تھی اس کا مجھے اب تک فائدہ ہو رہا ہے۔ جب دو مہینے تک روزانہ دس بارہ لوگ آپ پر چیخ چلا رہے ہوں تو پھر وہ دن بھی آتا ہے جب ان کی چیخ و پکار کا آپ پر کوئی اثر ہی نہیں ہوتا اور آپ مزے سے اپنے کام میں لگے رہتے ہیں۔ نہ آپ کو لوگوں کی تنقید کی کوئی پروا رہتی ہے اور نہ ستائش کی۔ اصل چیز آپ کا اپنا کام ہے نہ کہ اس کام کے متعلق لوگوں کا رویہ۔ میرا خیال ہے کہ میں نے زندگی میں جو سبق سیکھے ہیں ان میں یہ سبق بہت اہم رہا ہے۔
 
اس کے لئے بہت شکریہ ای ایم ای کالج