اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اسلام آج کے دور میں قابل عمل نہیں ہے تو درحقیقت آپ الله تعالٰی کی کسی صفت کا انکار کر رہے ہوتے ہیں۔
یا تو آپ یہ سمجھتے ہیں کہ الله تعالٰی العلیم نہیں ہیں۔ یعنی الله تعالٰی
کو (نعوذ بالله) یہ نہیں پتا تھا کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا جب اسلام قابل
عمل نہیں رہے گا۔ اور جب اسلام قابل عمل نہیں تو اس کی جگہ آج کوئی دوسرا
دین آنا چاہیے تھا۔
یا پھر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ الله تعالٰی العدل نہیں
ہیں۔ یعنی الله تعالٰی کو پتا تو تھا کہ اس زمانے میں اسلام قابل عمل نہیں
لیکن الله تعالٰی نے ہمارے ساتھ نا انصافی کی (نعوذ بالله) کہ ہمارے لئے
آج کے دور کے مطابق کوئی نیا دین نہیں بھیجا۔ اور ہم ابھی تک ایک پرانے اور
آؤٹ ڈیٹڈ دین پر عمل کرنے پر مجبور ہیں۔
ان دو کے علاوہ کوئی تیسری بات ممکن ہو تو مجھے ضرور بتائیے گا۔