ڈاکٹر عبدالسلام کے پرستاروں کے نام


کسی سچے نبی کی نبوت کا انکار کرنا یا کسی جھوٹے نبی کی نبوت کو تسلیم کرنا نواقضِ اسلام میں شامل ہے۔ یعنی ایسا کرنے والا شخص مسلمان نہیں رہتا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم قادیانیوں اور احمدیوں کو مسلمان نہیں مانتے اور وہ ہمیں مسلمان تسلیم نہیں کرتے۔

ڈاکٹر عبدالسلام کی سائنسی خدمات سے کسی کو انکار نہیں۔ بے شک وہ بہت بڑے سائنسدان تھے۔ لیکن براہِ کرم ان کی اندھی محبت میں کھو کر ان کے دین پر تبصرہ کرنے سے گریز کریں۔ ایسا نہ ہو کہ آپ لاعلمی میں کوئی ایسی بات کہہ بیٹھیں جس سے آپ کو آخرت میں خسارا ہو۔

جھوٹے نبیوں اور ان کے پیروکاروں کے خلاف سب سے پہلا فتوٰی حضرت ابو بکر صدیق رضی الله تعالٰی عنه نے دیا تھا جس کے بعد ان لوگوں کے خلاف جہاد کیا گیا اور اس فتنے کو کچل ڈالا گیا۔ حالانکہ یہ لوگ الله پر اور رسول الله صلی الله علیه وسلم پر ایمان رکھتے تھے اور آپ لوگوں کی تعریف کے مطابق مسلمان تھے۔

آپ لوگ ہم سے اصرار کرتے ہو کہ احمدی الله اور رسول پر ایمان رکھتے ہیں اس لئے انہیں مسلمان تسلیم کرو۔ آپ جا کر عیسائیوں سے کیوں نہیں کہتے کہ ہم حضرت عیسٰی پر ایمان رکھتے ہیں اس لئے ہمیں عیسائی تسلیم کرو؟ یہودیوں سے کیوں نہیں کہتے کہ ہم حضرت موسٰی کو مانتے ہیں لہذا ہمیں یہودی مانو؟