مشرف کون ہے؟


مشرف کون ہے؟ 
مشرف وہ ہے جس نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمیت سینکڑوں پاکستانیوں کو اغوا کر کے انہیں امریکا کو بیچ ڈالا اور بدلے میں ڈالر وصول کئے۔ اور پھر یہ بات فخر سے اپنی کتاب میں بیان کی۔ 

مشرف کون ہے؟ 
مشرف وہ ہے جس کے دور میں جبری گمشدگی کی کاروائیاں شروع ہوئیں۔ کسی وارنٹ اور عدالتی کاروائی کے بغیر لوگوں کوغائب کر کے مہینوں تک خفیہ مقامات پر رکھنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ ہزاروں گمشدہ افراد تو کبھی واپس ہی نہیں آئے اور ان کے گھر والے آج بھی اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں۔ 

مشرف کون ہے؟ 
مشرف وہ بہادر کمانڈو ہے جو ایک فون کال پر ہی ڈھیر ہو گیا۔ اس ایک فون کال پر اس نے اپنا ایمان، غیرت اور ملکی خودمختاری سب کو امریکا کے پاس گروی رکھوا دیا۔ افغانستان اور کشمیر پالیسی پر اس نے مکمل یو ٹرن لیا اور ہماری کئی دہائیوں کی قربانیاں اور محنت برباد کر دی۔ 

مشرف کون ہے؟ 
مشرف وہ ہے جس نے پاکستان کے ہوائی اڈے امریکا کے حوالے کئے۔ ان ہوائی اڈوں سے ہزاروں بار امریکی طیارے اڑ اڑ کر معصوم اور بے گناہ افغان شہریوں کے پرخچے اڑاتے رہے۔ ان طیاروں کی بمباری سے لاکھوں افغان شہید اور لاکھوں اپاہج ہو گئے۔ 

مشرف کون ہے؟ 
مشرف وہ ہے جس نے امریکا کو ہماری سرحدیں پامال کرنے کی کھلی اجازت دی۔ جو ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کے دعوے کرتا تھا، لیکن جب عمل کا وقت آیا تواس کی اجازت سے غیر ملکی طیارے ہماری سرحدیں توڑ کر ملک کے میلوں اندر آتے تھے اور پاکستانی شہریوں کو نشانہ بناتے تھے۔ ڈرون حملے مشرف کی ایک اور یادگار ہیں۔ 

مشرف کون ہے؟ 
مشرف وہ ہے جس نے ایم کیو ایم کی پیٹھ تھپکی اور اسے کراچی میں دوبارہ کھڑا کیا۔ ۱۲ مئی ۲۰۰۷ء کے قتلِ عام کو عوام کی طاقت قرار دیا۔

مشرف کون ہے؟ 
مشرف وہ ہے جس نے اکبر بگٹی کو آپریشن کر کے مروا دیا۔ اس قتل کے نتیجے میں بلوچستان میں وہ آگ بھڑکی جو ابھی تک بجھ نہیں پائی۔ 

مشرف کون ہے؟ 
مشرف وہ ہے جس نے دارلحکومت کے اندر ایک مسجد اور مدرسے پر آپریشن کیا اور طلباء و طالبات پر بم برسائے۔ اس آپریشن کے بعد پاکستان بھر میں دہشت گردی کے لہر پہنچ گئی اور ہم پہلی دفعہ خود کش حملوں سے روشناس ہوئے۔ 

مشرف کون ہے؟ 
مشرف وہ ہے جس کے دور میں پہلی بار ہماری مغربی سرحد ہمارے لئے غیر محفوظ ہوئی۔ جس سرحد پر ہمیں ایک فوجی رکھنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی تھی وہاں ہمیں لاکھوں فوجی تعینات کرنا پڑے۔ 

مشرف کون ہے؟ 
مشرف وہ ہے جس نے پاکستان کے محسن ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ان کے ناکردہ گناہوں کی سزا دی۔ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے ہیرو کو پاکستان ٹی وی پر آ کر معافی مانگنا پڑی اور پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے۔ 

مشرف کون ہے؟ 
مشرف وہ ہے کہ جس کے دور میں لوگوں کے اندر فوج کے خلاف اتنی نفرت پائی جاتی تھی کہ فوج کو باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرنا پڑا کہ عوامی مقامات پر وردی میں نہ جائیں۔ 

مشرف کون ہے؟ 
مشرف پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین کردار ہے۔ جس کی انا اور حماقتوں کی وجہ سے پاکستان مشکلات کی دلدل میں پھنستا چلا گیا اور ہم ابھی تک اس دلدل سے باہر نہیں آ پائے۔ ہمیں اس شخص کے کرتوت اچھی طرح یاد ہیں۔ خدارا ایسے شخص کو اپنا ہیرو نہ بنائیں۔ خود پر اور ہم پر تھوڑا رحم کریں۔

پسِ تحریر:
یہ مضمون دلیل ڈاٹ پی کے پر ۲۰ دسمبر ۲۰۱۹ء کو شائع ہو چکا ہے۔
https://daleel.pk/2019/12/20/123392

Who is Musharraf? 


Who is Musharraf? 
Musharraf is the one who kidnapped hundreds of Pakistanis including Dr Aafia Siddiqui and sold them to the United States and received dollars in return. And then proudly stated this in his book.

Who is Musharraf? Musharraf is the one who started the forced disappearances and the whole scandal of "missing persons". People were picked up from their home without any warrant or judicial procedure and kept in secret places for months. Thousands of missing people have never returned and their families are waiting for the return of their loved ones.

Who is Musharraf?
Musharraf is a brave commando who gave in on a phone call. On just one phone call, he gave up his faith, honor and sovereignty to the United States. He took a complete u-turn on Afghanistan and Kashmir policy and ruined our sacrifices and hard work that spanned on decades.

Who is Musharraf?
Musharraf is the one who handed over Pakistani airports to the United States. Thousands of times American airplanes flew from these airports to bombard innocent Afghan civilians. The bombing of the planes left millions of Afghan martyrs and millions disabled. 

Who is Musharraf?
Musharraf is the one who gave the US open permission to violate our borders. He is the one who claimed to defend every inch of the country, but when the time to act came, foreign fighter planes violated our borders freely, came miles inside our country and targeted Pakistani nationals. Drone strikes is another legacy of Musharraf.


Who is Musharraf?
Musharraf is the one who put the MQM back on the map in Karachi and supported them. He declared the Massacre of 12 May 2007 as a show of public power.

Who is Musharraf?
Musharraf is the one who killed Akbar Bugti in an operation. As a result of the murder, a fire of the rebellion started in Balochistan which is yet to be extinguished.

Who is Musharraf?
Musharraf is the one who carried out a military operation in a Masjid and Madrassa inside our nation's capital and bombed the students there. After this operation a wave of terrorism spread across Pakistan and we faced suicide attacks for the first time.

Who is Musharraf?
Musharraf is the one who made our western border unsafe for the first time for us. At the border where we did not feel the need to have any soldier, we had to deploy millions of troops.

Who is Musharraf?
Musharraf is the one who punished Pakistan's hero Dr Abdul Qadeer Khan for his sins that he did not commit. The hero who made Pakistan a nuclear power had to apologize to Pakistan TV and the whole nation was shamed.

Who is Musharraf?
Musharraf is the one who caused so much hated against the army, that during the period the army had to issue a notification to its officers not to go to in uniform in public places.

Who is Musharraf?
Musharraf is the among the evilest characters in Pakistan's history. Due to its ego and foolishness, Pakistan got trapped in a swamp of problems and we have not yet come out of the swamp. We remember the actions of this person very well. Please do not make such a person your hero. Have a little pity on yourself and on us.